مندرجات کا رخ کریں

پولیو ویکسین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پولیو ویکسین
طبی معلومات
تجارتی نامآئی پول، پولیوویکس، دیگر
اے ایچ ایف ایس/Drugs.comسانچہ:ڈرگس۔کوم۔
MedlinePlusa601177
معلومات
  • CA HC: Imovax
حمل
زمرہ
  • AU: بی ٹو [1]
  • US: این [1]
راستےپیرنٹیرل (آئی پی وی)، منہ سے (او پی وی)
قانونی حیثیت
قانونی حیثیت
  • US: صرف آر ایکس
  (تصدیق کریں)

پولیو ویکسین، پولیو مائیلائٹس (پولیو) کو روکنے کے لیے استعمال ہونے والی ویکسین ہیں۔ [2] جس کی دو اقسام استعمال کی جاتی ہیں: ایک غیر فعال پولیووائرس جو انجیکشن (آئی پی وی) کے ذریعے دیا جاتا ہے اور ایک کمزور پولیووائرس جو منہ سے دیا جاتا ہے (او پی وی)۔ [2] ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی سفارش کرتی ہے۔ [2] ان دو ویکسین نے دنیا کے بیشتر حصوں سے پولیو کا خاتمہ کر دیا ہے، [3] [4] [5] سال 1988 رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد کو 350,000 سے کم کر کے 2018 میں 33 کر دیا ہے- [6]

غیر فعال پولیو ویکسین بہت محفوظ ہیں۔ [2] انجکشن کی جگہ پر ہلکی لالی یا درد ہو سکتا ہے۔ [2] منہ سے دی جانے والی پولیو ویکسین، فی ملین خوراکوں پر ویکسین سے وابستہ فالج کے پولیو کے تقریباً تین کیسز کا سبب بنتی ہیں ۔ [2] اس کا موازنہ فی ملین 5,000 کیسز سے ہوتا ہے جو پولیو کے انفیکشن کے بعد مفلوج ہو جاتے ہیں۔ [7] دونوں عام طور پر حمل کے دوران اور ان لوگوں میں جن کو ایچ آئی وی/ایڈز ہے لیکن وہ ٹھیک ہیں کو دینے کے لیے محفوظ ہیں۔ [2]

پولیو ویکسین کا پہلا کامیاب مظاہرہ ہلیری کوپرووسکی نے سال 1950 میں کیا تھا، جس میں ایک زندہ کمزور وائرس تھا جسے لوگ پیتے تھے۔ [8] ویکسین کو ریاستہائے متحدہ میں استعمال کے لیے منظور نہیں کیا گیا تھا، مگر اسے کامیابی کے ساتھ کسی اور جگہ استعمال کیا گیا تھا۔ [8] ایک غیر فعال پولیو ویکسین، جو چند سال بعد جوناس سالک نے تیار کی، 1955 میں استعمال میں آئی۔ [2] [9] ایک مختلف، منہ سے دی جانے والی پولیو ویکسین البرٹ سبین نے تیار کی تھی اور 1961 میں تجارتی استعمال میں آئی تھی۔ [2] [10] یہ عالمی ادارہ صحت کی ضروری ادویات کی فہرست میں شامل ہے۔ [11] ترقی پذیر دنیا میں منہ سے دی جانے والی ویکسین کی فی خوراک تھوک قیمت 2014 تک تقریباً 0.25 امریکی ڈالر ہے۔ [12] ریاستہائے متحدہ میں، غیر فعال فارم کی قیمت $25 اور $50 کے درمیان ہے۔ [13]


حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب سانچہ:ڈرگس۔کوم حمل،ولیو وائرس ویکسین غیر فعال
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح World Health Organization (March 2016)۔ "Polio vaccines: WHO position paper"۔ Weekly Epidemiological Record۔ 91 (12): 145–68۔ PMID 27039410۔ 10 اپریل 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اکتوبر 2019 
  3. RB Aylward (2006)۔ "Eradicating polio: today's challenges and tomorrow's legacy"۔ Annals of Tropical Medicine and Parasitology۔ 100 (5–6): 401–13۔ PMID 16899145۔ doi:10.1179/136485906X97354 
  4. LB Schonberger، J Kaplan، R Kim-Farley، M Moore، DL Eddins، M Hatch (1984)۔ "Control of paralytic poliomyelitis in the United States"۔ Reviews of Infectious Diseases۔ 6 Suppl 2: S424–26۔ PMID 6740085۔ doi:10.1093/clinids/6.Supplement_2.S424 
  5. "Global Wild Poliovirus 2014–2019" (PDF)۔ 03 فروری 2019 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 فروری 2019 
  6. "Does polio still exist? Is it curable?"۔ World Health Organization (WHO)۔ 29 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2018 
  7. "Poliomyelitis"۔ World Health Organization (WHO)۔ 18 اپریل 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2017 
  8. ^ ا ب Margalit Fox (20 April 2013)۔ "Hilary Koprowski, Who Developed First Live-Virus Polio Vaccine, Dies at 96"۔ The New York Times۔ 25 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 ستمبر 2017 
  9. H Bazin (2011)۔ Vaccination: A History۔ John Libbey Eurotext۔ صفحہ: 395۔ ISBN 978-2742007752۔ 08 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  10. DR Smith، PA Leggat (2005)۔ "Pioneering figures in medicine: Albert Bruce Sabin – inventor of the oral polio vaccine"۔ The Kurume Medical Journal۔ 52 (3): 111–16۔ PMID 16422178۔ doi:10.2739/kurumemedj.52.111Freely accessible 
  11. World Health Organization (2019)۔ World Health Organization model list of essential medicines: 21st list 2019۔ Geneva: World Health Organization۔ hdl:10665/325771Freely accessible۔ WHO/MVP/EMP/IAU/2019.06. License: CC BY-NC-SA 3.0 IGO 
  12. "Vaccine, Polio"۔ International Drug Price Indicator Guide۔ 28 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 دسمبر 2015 
  13. R Hamilton (2015)۔ Tarascon Pocket Pharmacopoeia۔ Jones & Bartlett Learning۔ صفحہ: 316۔ ISBN 978-1-284-05756-0